مصر؛ «احمد عمر هاشم» کے خط میں تفسیر کی رونمائی

IQNA

مصر؛ «احمد عمر هاشم» کے خط میں تفسیر کی رونمائی

7:25 - October 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3519365
ایکنا: پروگرام "اہلِ مصر" میں پہلی بار مرحوم مصری عالم احمد عمر ہاشم کے ہاتھ سے تحریر کردہ قرآنِ کریم کے تفسیری نسخے کی رونمائی کی گئی۔

ایکنا نیوز، الجمہوریہ نے رپورٹ دی ہے کہ اس پروگرام میں شیخ احمد عمر ہاشم کے دس سالہ محنت سے تیار کردہ دست‌نویس تفسیر کو پیش کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مرحوم عالم نے اپنی زندگی کے دوران اس عظیم تفسیر کو مکمل کیا۔

یہ علمی شاہکار شیخ ہاشم کی نمایاں ترین کاوشوں میں شمار ہوتا ہے، جو مختصر تفسیر، توضیحات اور ہر سورت کے فوائد پر مشتمل ہے۔

شیخ علاء ہاشم، جو مرحوم عالم کے بھتیجے ہیں، نے بتایا کہ اس تفسیر کی تصنیف کا آغاز ایک سچی خواب سے ہوا جو عالمِ ربانی احمد راشد نے دیکھا تھا۔ خواب میں انہیں حکم دیا گیا کہ قرآن کریم کی آیات کی تشریح کی یہ عظیم ذمہ داری احمد عمر ہاشم کے سپرد کریں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس تفسیر میں قرآن کا خلاصہ حاشیے میں اس طرح شامل کیا گیا ہے کہ قاری آیات کے مفہوم کو بآسانی سمجھ سکے، جبکہ ہر سورت کے سبق آموز نکات نہایت سادہ اور قابلِ فہم انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔

ان کے بقول، یہ تفسیر مسلمانوں کے لیے روزمرہ مطالعے اور رہنمائی کے لیے ایک نہایت موزوں اور مفید تفسیر ہے، جس میں قرآنی متن کے ساتھ تعلیمی و روحانی رہنمائی کو جوڑا گیا ہے۔

علاء ہاشم نے مزید بتایا کہ یہ تفسیر الازہر کی اسلامی ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے چھ ماہ تک تفصیلی جانچ کے بعد منظور کی گئی ہے، اور اگلے ہفتے اس کی اشاعت کی باضابطہ اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

کشف تفسیر خطی قرآن جدید در مصر

 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انجینئر اسماعیل عبدالعاطی اور دیگر محبانِ شیخ نے اس تفسیر کی طباعت کے تمام اخراجات خود برداشت کیے ہیں، اور اسے رائےگان (مفت) تقسیم کیا جائے گا تاکہ یہ مرحوم احمد عمر ہاشم کے لیے صدقۂ جاریہ بنے۔

احمد عمر ہاشم 6 فروری 1941 کو مصر کے گاؤں بنی عامر میں پیدا ہوئے۔ وہ جامعہ الازہر کے سابق صدر، علمِ حدیث کے پروفیسر، مصر کی اسلامی ریسرچ اکیڈمی کے رکن، اور پارلیمنٹ (مجلسِ خلق) کے سابق رکن رہے۔

یہ ممتاز عالمِ دین 7 اکتوبر 2025 (15 میزان) کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔/

 

4312018

نظرات بینندگان
captcha