الجزایر قرآنی ایوارڈ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

IQNA

الجزایر قرآنی ایوارڈ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

7:17 - October 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3519371
ایکنا: اکیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلے "الجزائرایوارڈ" کے ابتدائی مرحلے کے لیے اندراج کا آغاز (20 اکتوبر) سے ہو چکا ہے۔

ایکنا نیوز، خبررساں ویب سائٹ «eldjanoubelkabir.dz» نے اطلاع دی ہے کہ الجزائر کی وزارتِ اوقاف و امور دینیہ نے 1447 ہجری / 2026 عیسوی کے لیے "جائزہ الجزائر" کے عنوان سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی حفظ و تجوید قرآن کریم کے مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مقابلے میں اندراج صرف خصوصی الیکٹرانک پلیٹ فارم «moussabaka.marw.dz» کے ذریعے کیا جا سکتا ہے، اور یہ عمل 20 سے 31 اکتوبر (28 مهر تا 8 آبان) کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق، خواہشمند افراد بین الاقوامی قرآن مقابلے "جائزہ الجزائر" کے ابتدائی مرحلے کے علاوہ ملکی سطح پر منعقد ہونے والے قرآنِ کریم کے حفظ، تجوید اور تفسیر کے مقابلوں اور نابالغ حفاظ کے لیے خصوصی تشویقی مقابلے میں بھی نام درج کر سکتے ہیں۔

عمر کی حد کے بارے میں وزارت نے وضاحت کی کہ: بین الاقوامی مقابلے کے امیدواروں کی عمر 15 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے؛

قومی سطح کے مقابلے کے امیدواروں کی عمر 25 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے؛

تشویقی مقابلے میں شرکت کے لیے امیدوار کی عمر مسابقے کے دن 15 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

وزارت اوقاف الجزائر نے مزید کہا کہ جو امیدوار پہلے قومی مقابلے میں تین نمایاں پوزیشنوں میں آ چکے ہیں یا بین الاقوامی "جائزہ الجزائر" مقابلے کے فاتح رہ چکے ہیں، وہ امسال کے مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اسی طرح، وہ افراد جو قومی یا بین الاقوامی قاری کی حیثیت رکھتے ہیں، اہل قرار نہیں پائیں گے۔

آخر میں وزارت نے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد قرآن کے حافظوں کی حوصلہ افزائی، قرآنی صلاحیتوں کو نمایاں کرنا، اور الجزائر کے مختلف صوبوں سے منتخب ہونے والے حفاظ کو قومی و بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں شرکت کے لیے تیار کرنا ہے۔/

 

4312495

نظرات بینندگان
captcha