اسپين میں كتاب (پرانے زمانے سے آج تك ايران كا سفر ) كی تقريب رونمائی

IQNA

اسپين میں كتاب (پرانے زمانے سے آج تك ايران كا سفر ) كی تقريب رونمائی

23:56 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368312
ثقافت و ہنر گروپ : الفرڈ كاواناق كی قلم سے لكھی گئی كتاب "پرانے زمانے سے آج تك ايران كا سفر" كی تقريب رونمائی سو سے زيادہ اساتيد، ايران شناسوں اور طلبا كی شركت كے ہمراہ (دوياخہ) پبلشرزكے مركز میں منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، اس تقريب كےدوران كہ جس میں ايرانی كلچرل سينٹر كے سرپرست اعلی اميرا پوريزشك نے بھی شركت كی ہے ، (ايران كا داخلی پس منظر) اور (ايران كا سفر) نامی كتابوں كے مؤلف الفرڈ كاواناق نے ايران كی كئی ہزار سالہ ثقافت اور تہذيب كی تعريف كرتے ہوئے اپنی نئی كتاب كا تعرف پيش كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ كتاب میں مؤلف نے مختلف يورپی سياحوں كے سفرناموں ، تجارب ، ياداشتوں اور نظريات كو بيان كيا ہے ۔
اس كتاب میں قارئين كے لیے سفر كی رہنمائی ، آداب اور رسم و رواج ، سماجی تعلقات ، تاريخی راستوں ، روايتی فنون كے علاوہ مذہبی تہواروں كا تعارف بھی پيش كيا گيا ہے ۔
1052689
نظرات بینندگان
captcha