بادشاہ اردن اسلام پسندوں كی طاقت سے خوف زدہ

IQNA

بادشاہ اردن اسلام پسندوں كی طاقت سے خوف زدہ

23:52 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368319
بين الاقوامی گروپ : ۵۰ سال سے اب تك اردن كی سرزمين پر ہاشمی خاندان كی حكومت چلی آ رہی ہے اور اس ملك كے عوام نے كافی مشكلات كا سامنا كيا ہے ، ايسا ملك جو اقوام متحدہ كی اعداد و شمار كے مطابق اقتصادی اور انسانی حقوق كے حوالے سے خراب صورتحال كا شكار ہے ۔ اس وقت حكام كی غلط پاليسياں اور جمہوری نظام كے فقدان كے ساتھ ساتھ خطے كے مہم ترين واقعات آئندہ دنوں میں اردنی عوام كے لیے خوشحالی كی نويد لا سكتے ہیں ۔
گزشتہ روز جمعہ كے دن اردنی عوام نے ايك بارپھر نماز جمعہ كے بعد انتخابات كے نئے قوانين اور حاكم خاندان كی غلط پاليسيوں سے پيدا ہونے والے امتيازی سلوك كے خلاف دارالحكومت (امان) میں احتجاجی ريلياں نكالی ہیں اور یہ مظاہرے اردن كی اخوان المسلمين كی جانب سے پارليمانی انتخابات كے بائيكاٹ كے بالكل ايك دن بعد منعقد كیے گئے ہیں ۔
1052373
نظرات بینندگان
captcha