ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۳ جولائی كو مدرسے كے بانی سراج احمد نے كہا : اس مدرسے كا افتتاح اسلامی معارف جيسے قرأت اور مفاہيم قرآن كريم ، اصول عقائد اور اسلامی احكام كی تعليم كے لیے كيا گيا ہے جبكہ مذكورہ مدرسے میں عربی اور فارسی جيسی دو زبانوں میں درس و تدريس كا اہتمام كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ مدرسے میں مذہبی علما اور اساتيد شريك افراد كو درس دیں گے اسی طرح كم آمدنی اور بے روزگار افراد بھی ان تعليمی كورسز بغير داخلہ فيس كے شركت كر سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ مدرسے كی انتظامیہ جلد ہی مدرسے میں داخلے كے خواہشمند حضرات كے ناموں كا اندراج كرے گی ۔
1052706