ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے PALESTINE INFO كے حوالے سے نقل كيا ہے عرب ليگ نے اسرائيل كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ہم فلسطينی علاقوں دريائے اردن كے مغربی كنارے میں یہودی بستيوں كی تعمير كو قانونی قرار دينے كےاقدام كو غير قانونی قرار ديتے ہیں۔
مقبوضہ علاقے اور فلسطين امور میں عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كے مشير محمد صبيح نے اسرائيل كو سركش حكومت قرار ديا اور اس كے توسيع پسندانہ اقدامات كی مذمت كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطينی مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستيوں كی تعمير میں اس سال 16 فيصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے صہيونی حكومت كے جرائم كے مقابلے میں عالمی برادری كے سكوت كو ظالمانہ قرارديتے ہوئے اس كی مذمت كی ہے ۔
1053107