انڈونيشيا ؛ مدرسہ اسلامی فلسفہ كا افتتاح

IQNA

انڈونيشيا ؛ مدرسہ اسلامی فلسفہ كا افتتاح

6:47 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2369321
فكر و علم گروپ : انڈونيشيا كے دار الحكومت جكارتہ كی «سوكافيندو» (Sucofindo) بلڈنگ میں صدرا كے نام سے اسلامی فلسفے كی تعليم پر مشتمل مدرسے كا افتتاح كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس افتتاحی تقريب میں انڈونيشيا كی وزارت امور دين كے معاون نصر الدين عمر، مدرسہ صدرا كے نائب معاون عمر سحاب ، مدرسے كے ايك مسئول حيدر باقر ، انڈويشيا كے اسلامی پبلشر الميزان كے سربراہ اور عام لوگوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ۔
۱۲ جولائی كو منعقد ہونے والی اس تقريب كی ابتدا میں عمر سحاب نے خيال ظاہر كيا : مدرسہ صدرا تاسيس كرنے كی ضرورت كافی عرصے سے محسوس كی جا رہی تھی چونكہ ہمارے ملك میں اس قسم كے مراكز كی فعاليت بہت كم ہے اور شايد یہ مركز جكارتہ شہر كا پہلا اسلامی مدرسہ ہے ۔
1053216
نظرات بینندگان
captcha