آل سعود : مشرق وسطی میں استبدادی كتاب كا آخری صفحہ

IQNA

آل سعود : مشرق وسطی میں استبدادی كتاب كا آخری صفحہ

19:33 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370174
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب جسے انسانی حقوق كا قبرستان قرار ديا گيا ہے ۔ آج وہاں ظلم و جبر اور امتيازی سلوك كے خلاف عوام مظاہرے كر رہے ہیں اور آل سعود كے استبدادی نظام كے خلاف نفرت كا اظہار كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے تجزیہ نگار كے مطابق سعودی عرب جسے انسانی حقوق كے قبرستان كے عنوان سے ياد كيا جاتا ہے ۔ آج عوام ظلم و جبر اور امتيازی سلوك كے خلاف نفرت كا اظہاركر رہے ہیں اورنصف صدی سے جاری وہابی مفتيوں كے غلط تفكرات اور آل سعود كے استبدادی نظام سے تنگ آئے ہوئے عوام اپنے حقوق كے حصول كے لئے سڑكوں اور گلی كوچوں میں آ گئے ہیں البتہ آل سعود كے مريد شام، ليبيا، يمن میں دھشت گرد گروپوں كی صورت میں اسلام كے نام پر لوگوں كا قتل عام كر رہے ہیں ۔
لوگوں كا احتجاج 2011ء سے ہی شروع ہو چكا تھا ۔ ليكن اس مہينے كی 8 تاريخ كو آيت اللہ نمر كی گرفتاری سے یہ احتجاج اپنے عروج كو پہنچ چكاہے ۔ سعودی عرب كے عوام میں اسلامی بيداری كا آغاز ہو چكا ہے ۔ آج قطيف ،عوامیہ اور الاحساء كے علاوہ مدينے منورہ میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
1054227

نظرات بینندگان
captcha