ايران كی كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، اس كتاب كا مكمل عنوان "ابراہيم (ع) كے بارے میں یہوديوں ، مسيحيوں اور مسلمانوں كو ايك دوسرتے سے جدا كرنے والا اختلاف " ہے اور یہ ۳۳۴ صحفوں پر مشتل ہے جسے پاٹمس پبلشرز كی جانب سے جرمن زبان میں شائع كيا گيا ہے اور اس كی قيمت ۱۲ يورو ہے ۔
اس كتاب كے پبلشر نے كتاب كے مقدمے میں لكھا ہے كہ ابراہيم (ع) كے گھر كا دروازہ سب كے لیے كھلا تھا ليكن آج مشرق وسطی میں یہودی اور مسلمان ، بوسنيا میں مسيحی اور مسلمان اور ايرلنڈ میں مسيحی باہم برسرپيكار نظر آتے ہیں اور اديان آج امن كا پرچار كرنے كے بجائے جنگ پھيلانے میں اپنا كردار ادا كر رہے ہیں جبكہ ابراہيم(ع) ايك مركزی شخصيت كے طور پر یہوديوں ، مسيحيوں اور مسلمانوں كو آپس میں قريب لا سكتے ہیں ۔
1054513