ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ ويب سائیٹ مختلف خصوصيات من جملہ سورتوں كی فہرست بندی ، عربی زبان میں آيات كے متن كی نمائش ، آواز كے ساتھ سورتوں كا تركی زبان میں ترجمہ اور تفسیر ، لفظوں كی جستجو اور لائبريری وغيرہ پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ ويب سائیٹ كا افتتاح ۱۴ جولائی كو كيا گيا ہے اور یہ ویب سائیٹ سرچ انجن سے آراستہ ہے جہاں عربی اور تركی زبان میں لفظ درج كرنے سے مورد نظر آيات اور سورتوں تك آسانی سے رسائی حاصل كی جاسكتی ہے ۔
1054624