ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ جنوب مغربی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق،۱۶ جولائی کو انجمن ازگور کی کوششوں سے علما ، ماہرین اور مفکرین کی جانب سے ماہ رمضان میں قرأت قرآن کی اہمیت کا جائزہ لیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ کانفرنس کا آغاز شہر کے ممتاز قاری (موراٹ یشیل داغ )کے توسط سے قرأت قرآن کریم سے کیا گیا اس کے بعد معروف اسلامی محقق اور مصنف رمضان کایان نے مسلمانوں کی زندگی میں اس ماہ مبارک کی اہمیت اور پربرکت زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا : اللہ نے قرآن کریم میں انسان کو روزہ رکھنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے ۔
1055490