ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق "آؤ مل كر نماز پڑھیں" كمال السيد كی تاليف ہے جو تصويروں كے قالب میں تعليم كی بنياد پر احكام نماز سے متعلق ہے ۔
اس كتاب كو سيد اشتياق حسين كاظمی نے ۵۶ صفحات میں فور كلر كے ساتھ شائع كيا ہے ۔
اسی طرح كتاب حقيقی عزادار محمد شجاعی كی تاليف ہے اور اس كتاب میں چار ابواب ہیں جن میں صحيح عزاداری كے بارے مطالب شامل كیے گئے ہیں ۔
اس كتاب كا پہلا باب عزاداری اور عزاداروں كے مراتب ، دوسرا معصومين (ع) كی شناخت اور ان كے مصائب ، تيسرا مصيبت اعظم كے مقابلے میں وظيفہ شناسی اور چوتھا انتقامی ردّ عمل كی كيفيت (زبانی لعن و برائت ، عملی برائت اور دشمنوں كے ساتھ جہاد) كے بارے ہے ۔
1061575