سعودی خاتون کھلاڑی حجاب كے ساتھ مقابلہ كریں گی

IQNA

سعودی خاتون کھلاڑی حجاب كے ساتھ مقابلہ كریں گی

23:51 - August 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2383881
بين الاقوامی گروپ : لندن ۲۰۱۲ المپيك گيموں میں جوڈوكراٹے کے کھیل میں سعودی عرب كی نمائندگی كرنے والی خاتون حجاب كے ساتھ ميدان میں جائیں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the Star»، وجدان علی سراج عبد الرحيم شہر خانی ، ان دو خواتين میں سے ايك ہیں جو سعودی خواتين كے كھيلوں پر پابندی ختم ہونے كے بعد المپيك ۲۰۱۲ میں اس ملك كی نمائندگی كر رہی ہیں ۔
اس عرب خاتون نے اعلان كيا تھا كہ صرف اس صورت میں ان مقابلوں میں شركت كرے گی جب اس كو اسلامی حجاب پہننے كی اجازت ہوگی ، جس كو المپيك كمیٹی نے خطرناك قرار ديتے ہوئے نظر انداز كرنے كی كوشش كی تھی ۔
سعودی عرب كی قومی المپيك كمیٹی نے واضح كيا ہے كہ بين الاقوامی المپيك كمیٹی اور جوڈو کی انٹرنيشنل فیڈريشن نے حال ہی میں ان مقابلوں كے لیے حجاب كے مخصوص ڈيزائن كی اجازت دی ہے ۔
1068474
نظرات بینندگان
captcha