بحرين میں رات كے ٹائم شہریوں کو اجتماعی سزائیں

IQNA

بحرين میں رات كے ٹائم شہریوں کو اجتماعی سزائیں

23:50 - August 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2384406
بين الاقوامی گروپ : بحرينی سيكورٹی فورسز نے رات كے ٹائم اجمتاعی سزا كی پاليسوں پر عمل درآمد كے لیے آزادی اور جمہوريت كا مطالبہ كرنے والے ۱۴ علاقوں پر حملہ كركے مقامی لوگوں كو تشدد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رسا ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حكومتی سيكورٹی فورسز جن كو بحرينی عوام رات كی چمگادڑیں ، كہہ كر پكارتے ہیں ، زہريلی اور بے ہوش كرنے والی گيسوں كے ذريعے شہريوں كے تنگ محلوں اور گھروں پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔
بحرينی حكومت نے بين الاقوامی قوانين كے مطابق ممنوع قرار ديئے گئے شاٹگن چھرروں سے بھی مظاہرين كو براہ راست نشانہ بنايا ہے جس كے نتيجے میں مختلف علاقوں كے ۵ شہری شديد زخمی ہوئے ہیں جبكہ زخمی افراد سيكورٹی فورسز كے ڈر سے ہسپتال جانے سے اجتناب كر رہے ہیں جو ان كی صحت كے لیے خطرناك ثابت ہو سكتا ہے ۔
1069409
نظرات بینندگان
captcha