رسول اکرم (ص) ہسپتال میں تفسیر قرآن کریم کی کلاسوں کا انعقاد

IQNA

رسول اکرم (ص) ہسپتال میں تفسیر قرآن کریم کی کلاسوں کا انعقاد

18:29 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387052
قرآنی سرگرمیوں کا گروپ : ماہ رمضان کی مناسبت سے رسول اکرم (ص) ہسپتال میں تفسیر قرآن کریم کورس منعقد کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے تہران میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے پر برکت موقع پر رسول اکرم (ص) ہسپتال میں تفسیر قرآن کریم کی خصوصی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ کورس حجت الاسلام والمسلمین "متوسلی" کی موجودگی میں تہران میڈیکل یونیورسٹی میں قائد انقلاب کی نمائندہ تنظیم سے وابستہ قرآن وعترت ثقافتی مرکز کی کوششوں سے منعقد کیا جارہا ہے ۔
ان نشستوں میں حجت الاسلام "متوسلی" نے پیغمبر اسلام (ص) کے عظیم معجزے کے عنوان سے قرآن کی اہمیت اور مقام سے متعلق مباحث کو بیان اور قرآنی آیات میں تدبر اور تفکر کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔
1072331
نظرات بینندگان
captcha