ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۶ اگست كو سيد حسن نصراللہ نے "اسلامی مزاحمت كی حامی خواتين تنظيم" كے افطار پروگرام كے بعد مصر كے سرحدی علاقے "سينا" میں فوجی افسروں اور سپاہيوں كو پيش آنے والے المناك حادثے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : میڈيا رپورٹ كے مطابق مصر كے تقريبا ۱۵ سے ۱۶فوجی افسروں اور سپاہيوں كو قتل اور ان كے سروں كو تن سے جدا كرديا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ حادثہ بہت زياد المناك اور غم انگيز ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے كہ اس حملے كی مذمت میں آواز بلند كریں اور اس سے بھی بڑی مصيبت اس واقعے كی دين ، اسلام اور مزاحمت يا پھر اس قسم كے ديگر مقدس چيزوں كی طرف نسبت دينا ہے ؛ میں مصری قيادت ، فوج اور شہيد فوجيوں كے اہل خانہ كی خدمت میں تعزيت پيش كرتا ہوں ۔
1072792