انسانی ہمدردی كے تحت امدادی كشتی كی غزہ روانگی

IQNA

انسانی ہمدردی كے تحت امدادی كشتی كی غزہ روانگی

23:37 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388849
بين الاقوامی گروپ : شمالی يورپ كے ايك سرگرم گروپ "اسكنڈيناوی" نے انسانی ہمدردی كے تحت امدادی كشتی كو غزہ روانہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انسانی حقوق كے لیے سرگرم "غزہ كی طرف انسان دوست كشتی" نامی اس گروپ كے شعبہ ناروے كے رہنما ٹورسٹن ڈہل نے رویٹرز نيوز ايجنسی كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : سابقہ امدادی قافلوں كی طرح ہمارا ہدف بھی مشترك ہے كہ اسرائيلی بحری فوج كو غزہ كا محاصرہ ختم كرنے پر مجبور كيا جائے ۔
انہوں نے كہا : اس وقت اسرائيليوں كے لیے ہمیں روكنا بہت زيادہ آسان ہے جبكہ ہماری تعداد بہت كم اور ہماری فعاليت مكمل طور پرامن ہے ۔
واضح رہے كہ سال ۲۰۰۷ سے غزہ مكمل طور پر اسرائيلی محاصرے میں ہے اور یہ صورتحال عام آدمی كی زندگی كے لیے مشكلات ، بے روزگاری اور فقر كا باعث بنی ہے ۔
1073945
نظرات بینندگان
captcha