ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (العالم) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وزارتخانے نے آئمہ مساجد كو ايك نوٹس جاری كيا ہے جس میں یہوديوں اور مسيحيوں پر ہر طرح كے لعن طعن كو ممنوع قرار ديا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف نے اس نوٹس میں شيعوں كی توہين كو ممنوع قرار نہیں ديا ہے اور سعودی علما اب بھی آزادی كے ساتھ شيعوں كی توہين اور ان كے خلاف گستاخانہ زبان استعال كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ سعودی عرب كی كل آبادی میں سے ۳ مليون تعداد شيعوں كی ہے جو سماجی بے انصافی كے سایہ میں "الشرقیہ" كے علاقے میں زندگی بسر كررہے ہیں ۔
1073804