عراق كے شمال میں مسلح افراد كا شہريوں پر حملہ

IQNA

عراق كے شمال میں مسلح افراد كا شہريوں پر حملہ

23:55 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391311
بين الاقوامی گروپ : مسلح افراد كے ايك گروپ نے عراق كے شمال میں ايك بس پر حملہ كر كے سات شيعہ شہريوں كو شہيد كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " 985fm " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہر كے سيكيورٹی حكام نے بتايا : مسلح افراد كے ايك گروپ نے كل ۱۱ اگست بروز ہفتہ كو شيعہ شہريوں كی ايك بس پر حملہ كر كے سات مومنين كو گولی مار كر شہيد كر ديا ۔
اس رپورٹ كے مطابق گاڑی پر سوار ان افراد نے شيعہ شہريوں كو مرلی شہر سے طوز خورتوما لے جانے والی ايك بس سے روك كر اتارا اور ان میں سے سات افراد كو گوليوں سے چھلنی كر ديا ۔
سيكيورٹی حكام كے مطابق دہشت گرد فائرنگ سے قبل مسافروں سے یہ سوال كر رہے تھے كہ وہ شيعہ ہیں يا نہیں ؟ جن لوگوں نے جواب مثبت ديا انہیں شہيد كر ديا گيا ۔
1076697
نظرات بینندگان
captcha