ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " 985fm " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہر كے سيكيورٹی حكام نے بتايا : مسلح افراد كے ايك گروپ نے كل ۱۱ اگست بروز ہفتہ كو شيعہ شہريوں كی ايك بس پر حملہ كر كے سات مومنين كو گولی مار كر شہيد كر ديا ۔
اس رپورٹ كے مطابق گاڑی پر سوار ان افراد نے شيعہ شہريوں كو مرلی شہر سے طوز خورتوما لے جانے والی ايك بس سے روك كر اتارا اور ان میں سے سات افراد كو گوليوں سے چھلنی كر ديا ۔
سيكيورٹی حكام كے مطابق دہشت گرد فائرنگ سے قبل مسافروں سے یہ سوال كر رہے تھے كہ وہ شيعہ ہیں يا نہیں ؟ جن لوگوں نے جواب مثبت ديا انہیں شہيد كر ديا گيا ۔
1076697