امريكہ میں دوسال كی جدوجہد كے بعد مسجد كی تعمير

IQNA

امريكہ میں دوسال كی جدوجہد كے بعد مسجد كی تعمير

23:57 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391316
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست "ٹنسی" كے شہر "مورفريسبورو" كے مسلمانوں نے اسلام مخالف گرپوں كی شديد مخالفتوں كے باوجود نوشيل كے قريب مسجد كا افتتاح كيا ہے جس میں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «La Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دوسال سے اسلام مخالف اور انتہا پسند گروپوں كی جانب سے قانونی شكايت اور دھمكيوں كے ذريعے مسجد كی تعمير كی مخالفت كی جارہی تھی یہاں تك كہ مسجد كے كچھ حصے كو منہدم بھی كيا گيا ہے ، ليكن علاقے كے مسلمانوں كی مسلسل كوششوں كی بدولت آخر كار مسجد كا قيام عمل میں لايا گيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ ۳۰ سال پرانی مسجد كی عمارت كی جگہ اس مسجد كی تعمير كی قانونی اجازت سال ۲۰۱۰ میں مقامی حكام سے لی گئی تھی ليكن اس كے بعد مسلسل دو سال مخالف گروپ مسجد كی تعمير ركوانے كی كوشش كرتے رہیں ہیں ۔
1075955
نظرات بینندگان
captcha