ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جديد تحقيقات كی بنياد پر گزشتہ سال ۱۹ مساجد جبكہ حالیہ برس كے دوران دبئی كے مختلف علاقوں میں مزيد مساجد كا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح اس شيخ نشين ملك میں مساجد كی تعداد ۱،۴۱۸ ہو گئی ہے ۔
دبئی كی 34 فيصد مساجد ادارہ امور اسلامی كے زير اہتمام تعمير كی گئی ہیں ليكن ان مساجد كی تعمير كے حوالے سے مختلف افراد ، انجمنوں اور كمپنيوں نے بھی تعاون كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ دبئی میں موجود یہ مساجد چھ لاكھ نمازيوں كے لیے كافی ہیں ۔
1079521