ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " CPI " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری حكومت نے كل صبح سے رفح كی گزرگاہ كو دو طرفہ كھول ديا ہے تاكہ فلسطينی مريضوں كو راستہ فراہم كيا جا سكے ۔
فلسطين كی وزارت داخلہ نے اپنی ويب سائیٹ پر ايك بيان نشر كر كے فلسطينی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ آئندہ چند گھنٹوں میں اس چوكی پر جا كر باڈر كراس كرنے كی شرائط سے آگاہی حاصل كریں ۔
قابل ذكر ہے كہ حماس نے مصری حكام سے درخواست كی تھی كہ رفح كے راستے كو كھول ديا جائے تاكہ غزہ میں كسی بڑے انسانی المیے كا سدّ باب كيا جا سكے ۔
1079653