ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «liberation»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پاكستان كے سيكورٹی ذرائع نے اعلان كرتے ہوئے كہا : عينی گواہوں كے مطابق ، مسلح افراد نے شيعہ مسافرين كو راولپنڈی سے گلگت لے كر جانے والی بس كو روك ليا اور ۲۵ افراد كو بس سے اتار كر بے دردی سے شہيد كر ديا ہے ۔
مقامی حكومت كے نمائندے "خالد عمرزی" نے كہا : فوجی لباس میں ملبوس ۱۲ افراد نے بس كو روك كر شيعہ شہريوں كو بس سے اتارا اور پھر شناختی كارڈ چيك كرنے كے بعد ان كو فائرنگ كر كے شہيد كر ديا ہے ۔
1080727