امريكہ میں ملحد گروپ كی جانب سے قرآن جلانے كافيصلہ

IQNA

امريكہ میں ملحد گروپ كی جانب سے قرآن جلانے كافيصلہ

23:55 - August 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2395105
بين الاقوامی گروپ : امريكہ میں ملحد اور انتہا پسند گروپ نے ۲۴ ستمبر كو ايك نسل پرستانہ اور اسلام دشمن اقدام كے ذريعے امريكی رياست "پنسيلوانيا" میں قرآنی نسخے جلانے كا فيصلہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ امريكی انتہا پسند گروپ پنسيلوانيا میں منعقد ہونے والی قرآنی نمائش كے جواب میں قرآن كريم كے نسخوں كو نذرآتش كرنے كا ارادہ ركھتا ہے ۔
واضح رہے كہ اس گروپ كے سربراہ "آرنسٹ پرس" نے اپنی اسلام دشمنی كی علت بيان كرتے ہوئے دعوی كيا: امريكہ میں آزادی بيان كے پيش نظر قرآن كو جلانے كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
امريكی مسلمانوں نے بھی اس اسلام مخالف اقدام كے خلاف اپنا ردعمل ظاہر كرتے ہوئے حكومت سے اپيل كی ہے اس انتہا پسند لادين گروپ كو روكنے كے لیے سنجيدہ اقدامات كرے ۔
1080692
نظرات بینندگان
captcha