ادارہ کل تعلیم و تربیت خراسان رضوی کے ماہر میکائیل باقری نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا : صحیفہ سجادیہ فیسٹیول پہلی مرتبہ طالبات اور طلبہ کے لیے ملکی سطح پر منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ طالب علم صحیفہ سجادیہ کی روحانی برکات اور قیمتی سرمائے سے استفادہ کر سکیں ۔
باقر نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہا : تعلیمی ورکشاپس کے بعد نصاب میں سے مقابلے میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے سوالات بنائے جائیں گے کہ جن کے درست جوابات دینے والوں میں سے پوزیشن ہولڈرز کا تعیّن ہو گا ۔
قابل ذکر ہے کہ اس تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے امیدواروں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔
1082732