آل خلیفہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بحرینی عزاداروں پر حملہ

IQNA

آل خلیفہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بحرینی عزاداروں پر حملہ

0:00 - August 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2397466
بین الاقوامی گروپ : ایک بحرینی نوجوان کی شہادت کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین پر آل خلیفہ کی سیکورٹٰی فورسز نے حملہ کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتےہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے"المحرق" نامی جزیرے میں شہید حسام الحداد کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ احتجاجی ریلی پر حملہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ان پر ربڑ کی گولیاں فائر کی ہیں جبکہ اس حملے کے دوران متعدد مظاہرین زہریلی گیس کی وجہ سے بہوش بھی ہوئے ہیں ۔
یہ ریلی ۲۱ اگست کو سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں نکالی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ حسام الحداد عالمی قدس ریلی میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے ۔
1082962
نظرات بینندگان
captcha