مرسی نے غیر جانبدار ملکوں کی تحریک کی صدارت کو ایران کے حوالے کردیا

IQNA

مرسی نے غیر جانبدار ملکوں کی تحریک کی صدارت کو ایران کے حوالے کردیا

23:55 - August 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2401933
بین الاقوامی گروپ : مصر کے صدر نے غیر جانبدارمملک کی تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس کے دوران اپنے خطاب کے اختتام پر آئندہ تین سالوں کے لیے تحریک کی صدارت ایران کے صدر "احمدی نژاد" کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی نے کہا : مصر ایران کی صدارت میں تحریک کے سرگرمیوں کی کامیابیوں کے لیے مکمل اپنی حمایت اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا ۔
مصری صدر نے واضح کیا : تحریک کے سولہویں سالانہ اجلاس کا عنوان ( دنیا کے مشترکہ انتظام کے ذریعے مستقل امن ) تمام رکن ملکوں کے درمیان یکجہتی اور باہمی تعاون کی یاد دلاتا ہے ۔
انہوں نے کہا : ہمیں اجلاس کے اس عنوان کی پابندی اور عالمی نظام میں مؤثر ترین سرگرمیوں کے لیے قدم بڑھانا چاہیئے ۔
1088136
نظرات بینندگان
captcha