امام موسی صدر جلد آزاد ہو جائیں گے

IQNA

امام موسی صدر جلد آزاد ہو جائیں گے

23:47 - August 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2402232
بین الاقوامی گروپ : لبنانی وزیر خارجہ نے زور دیا : امام موسی صدر ابھی تک زندہ ہیں اور جلد ہی آزاد ہو جائیں گے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی وزیر خارجہ عدنان منصور نے ۲۸ اگست کو تہران میں جاری غیر جانبدار ممالک کی تحریک کے اجلاس میں موسی صدر سے متعلق منتشر ہونے والی خبروں کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا : ہم اس مسئلے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جو کام بھی ضروری ہوگا اس کو انجام دیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا : ہم مطمئن ہیں کہ جلد ہی کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا امام موسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ابھی تک زندہ ہیں ؟ کہا : ہم مطمئن ہیں کہ امام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ابھی تک زندہ ہیں اور بہت جلد آزاد ہو جائیں گے ۔
1087108
نظرات بینندگان
captcha