ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ (الیوم السابع) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشست کویت کی عالمی اسلامی خیراتی کمیٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جس میں اسلامی ورچوئل یونیورسٹی IVU کے پروگرام پر علمدرآمد کے بارے میں بحث و تمحیص کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ نشست دو دن تک جاری رہی جس میں مصر ، پاکستان ، تیونس ، شارجہ ، ملائیشیا کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، قدس یونیورسٹی اور کویت یونیورسٹی کے سربراہوں نے شرکت کی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ، نشست کے دوران اسلامی ورچوئل یونیورسٹی کے شارٹ ٹرم پروگرام اور اس یونیورسٹی سے مربوط دیگر پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ یونین کی جانب سے یونیورسٹی کے نصاب کی تدوین میں مشارکت کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔
1087079