سٹراسبرگ میں الہيات كالج كا افتتاح

IQNA

سٹراسبرگ میں الہيات كالج كا افتتاح

23:52 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404395
بين الاقوامی گروپ : فرانسوی میڈيا نے تركی كے ديانت ادارے كی جانب سے سٹراسبرگ میں الہيات كالج كے افتتاح كے بارے میں خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآن خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «rue89strasbourg»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانسوی حكومت نے پہلی مرتبہ كسی دوسرے ملك كو فرانس میں اسلامی كالج كھولنے كی اجازت دی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، یہ كالج تركی کی ديانت آرگنائزيشن كے زير نگرانی كام كرے گا جس کا اہم تين فريضہ ملك بھر كی مساجدكے لیے ائمہ جماعت كی تعليم اور تربيت كا اہتمام كرنا ہے ۔
فرانسوی اخبار ، روزنامہ "لومونڈ" نے اس بارے میں لكھا ہے كہ تركی كی حكومت اس كالج كے ذريعے فرانس میں مقيم ترك باشندوں پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے جو سالہا سال سے بيرون ملك زندگی بسر كررہے ہیں ،
1089517
نظرات بینندگان
captcha