ٹیری جونزکی جانب سے اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری

IQNA

ٹیری جونزکی جانب سے اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری

23:52 - September 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2406111
بین الاقوامی گروپ : ایوینجلیکل فرقے کے انتہا پسند امریکی پادری ٹیری جونز نے اپنے اسلام مخالف اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے اس دفعہ نبی مکرم اسلام (ص) کے خلاف علامتی مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "روسیا الیوم" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیری جونز نے اپنے ایک اور گستاخانہ اقدام میں اس بات کا بہانہ بنا کر کہ امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں میں نبی مکرم اسلام (ع) کی تعلیمات کا بہت زیادہ عمل دخل تھا ، لہذا وہ ۱۱ ستمبر کو پیغمبر اسلام (ص) کے کا سرعام محاکمہ کرے گا ۔
واضح رہے کہ مصری نژاد مسیحی مبلغ "دقدوق" بھی ملعون ٹیری جونز کے ساتھ ان مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ اس اسلام مخالف اقدام کی تصاویر اور فلموں کو مقامی ٹی وی چینلز سے نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
1092181
نظرات بینندگان
captcha