حضرت رقیہ (ع) قرآنی انسٹی ٹیوٹ کے حکام کی جانب سے ایکنا کا دورہ

IQNA

حضرت رقیہ (ع) قرآنی انسٹی ٹیوٹ کے حکام کی جانب سے ایکنا کا دورہ

23:49 - September 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2406427
بین الاقوامی گروپ : ۵ ستمبر کو حضرت رقیہ (ع) قرآنی انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمین عبد الجلیل المکرانی اور ان کے ہمراہ ایک وفد نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کا دورہ کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق حضرت رقیہ(ع) قرآنی انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمین عبد الجلیل المکرانی ، تعلیمی پروگراموں کے آرگنائزر استاد حیدر الکعبی ، انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج شیخ احمد اسماعیل ، ثقافتی تعلقات کے انچارج شیخ محسن المسلم پر مشتمل ایک وفد نے ایکنا کا دورہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس وفد نے ایکنا کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور طلباء کی قرآنی سرگرمیوں کے قومی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین مہدی تقوی سے ملاقات بھی کی ہے جس کے دوران دوطرفہ تعاون پر زور دیا گیا ہے ۔
1091985
نظرات بینندگان
captcha