ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «oumma»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹاؤن ایک ملین مربع میٹر زمین پرتعمیر کیا جائے گا جبکہ اس یہ منصوبہ "ناصر بن مسفر الزہرانی" کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تفریحی ٹاؤن ۲۴ گھنٹے شہریوں کے لیے کھلا رہے گا اورہر گھنٹے میں ۵۰۰ سے زائد افراد اس شہر کا دورہ کر سکتے ہیں ۔
اسی طرح اس ٹاؤن میں دنیا کی سب سے بڑٰ لائبریری تعمیر کی جائے گی جس مین سیرت اور سنت نبی (ص) کے موضوع پر کتابیں رکھی جائیں گی اور اس کے علاوہ اس ٹاؤن کی اپنی ویب سائیٹ کا افتتاح بھی اس منصوبے کا حصہ ہے ۔
1092027