سعودی عرب میں اجتماعی محدوديت ہے ۔

IQNA

سعودی عرب میں اجتماعی محدوديت ہے ۔

19:10 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408341
بين الاقوامی گروپ : سعودی حكومت نے اپنی كمزوريوں كو لوگوں سے پنہان كر ركھا ہے اس ملك میں حقوق بشر كی بہت زيادہ خلاف ورزی ہوئی ہے اور خواتين كو ابتدائی حقوق بھی ميسر نہیں ہیں ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب میں اسلامی حجاب خواتين كے حقوق كی پامالی كا سبب بن رہا ہے یہ ملك ايك طرف تو تيل كی نعمت كے بل بوتے پر ماڈرن پن كا شكار ہے تو دوسری طرف جاہليت سے بھی بد تر حالات ہیں اس ملك كے حكمرانوں كی مخلط پاليسيوں كی وجہ سے كچھ عرصہ سے لوگوں میں بيداری كی لہر سی اٹھی ہے مختلف تنظيمیں اور خواتين اپنے حقوق كی بازيابی كے لیے ميدان عمل میں آ گئی ہیں اگر سعودی عرب كے شاہزادوں كی زندگی اسی طرح قائم رہی تو پھر لوگوں كے سيلاب كے آگے بند باندھنا نا ممكن ہو جائے گا ۔
1094166
نظرات بینندگان
captcha