بحرین کا تاریک مستقبل ؛ عوامی انقلاب کس مرحلے میں ؟

IQNA

بحرین کا تاریک مستقبل ؛ عوامی انقلاب کس مرحلے میں ؟

23:53 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409210
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی موجودہ صورتحال كی جانب توجہ کرتے ہوئے کہ جب آل خليفہ سے وابستہ چند گنی چنی جماعتوں كے علاوہ تمام گروپوں نے اس نظام كی مخالفت كا اعلان كيا ہے ، اس بات كا اندازہ لگايا جاسكتا ہے كہ آل خليفہ كے علاقائی اور سمندر پار اتحاديوں نے ملك میں جاری بحران كے خاتمے كے لیے پرتشدد كاروائيوں كا سہارا ليا ہے جس نے بحرينی حكومت كے سياسی مستبقل كو خطرے میں ڈال ديا ہے ۔
بحرين خليج فارس كے جنوب میں واقع جزيرہ نما ملك ہے جو ايك پل كے ذريعے سعودی عرب كے ساتھ متصل ہے اس ملك نے انیسویں صدی میں برطانیہ كی مدد سے ايران كے بادشاہی نظام حكومت سے آزادی حاصل كی تھی ۔
آل خليفہ جو خليج فارس كے قديمی ترين عرب حكمران خاندانوں میں سے ايك ہے ، اس خاندان اور برطانوی استعمار كے درميان ہميشہ سے قديمی اور گہرے تعلقات استوار رہے ہیں ۔
1095475
نظرات بینندگان
captcha