اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کے شعبہ دین اور ثقافت کے تحقیقاتی گروپ کے رکن "علی شریفی" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا) کے ساتھ گفتگو کے دوران قرآن کریم کو اسلامی انقلاب ایران اور دنیا میں اسلامی بیداری کا منبع قرار دیتے ہوئے کہا : قابل افسوس بات ہے کہ ہم نے سماجی ثقافتی منشور کے عنوان سے قرآنی تحقیقات کو خاص اہمیت نہیں دے پائے ۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کام کے لیے محکمہ اوقاف اور خیراتی امور جیسے تمام اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہا : بعض ممتاز تحقیقی مقالے شائع کیے جاتے ہیں لیکن قرآنی شعبے میں مقالہ نویسی کے لیے کوئی خاص نظام موجود نہیں ہے اور نہ ہی ملکی سطح پر ان میں سے بہترین مقالوں کی حمایت کی جاتی ہے ۔
1095272