موزامبيك نے سكولوں میں حجاب سے پابندی اٹھا لی ہے

IQNA

موزامبيك نے سكولوں میں حجاب سے پابندی اٹھا لی ہے

23:49 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409243
بين الاقوامی گروپ : مسلمانوں اور حكومت كے درميان ايك سال تك جاری رہنے والی كشمكش اور دو طرفہ گفتگو كے بعد موزامبيك كے حكام نے مدارس میں حجاب كے استعمال كو قانونی قرار دے ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موزامبيك كی حكومت نے ايك بيان كے ذريعے ملكی سطح پر سركاری اور نجی سكولوں میں حجاب كے استعمال پر اتفاق كيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، سال ۲۰۱۱ سے سكولوں میں مسلمان طلباء كے لباس كے بارے میں بحث كا آغاز كيا گيا اور موزامبيك كی مسلمان كونسل نے دھمكی دی ہے كہ سكولوں میں حجاب پر پابندی كی صورت میں حكومت كے ساتھ ہر قسم كا روابطہ ختم كر ديا جائے گا ۔
1087455
نظرات بینندگان
captcha