بروگسل میں شيعہ مسجد میں آتشزدگی كے اسباب جلد منظر عام پر آئیں گے۔

IQNA

بروگسل میں شيعہ مسجد میں آتشزدگی كے اسباب جلد منظر عام پر آئیں گے۔

18:31 - September 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2409969
بين الاقوامی: بلجيم كے ايك اعلیٰ سركاری عہدہ دار نے كہا ہے كہ برو گسل كی شعیہ مسجد امام رضا ع میں لگنے والی آگ كے اسباب جلد منظر عام پر آ جائیں گے ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے levif كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بلجيم كے دار الحكومت برو گسل كی شيعہ مسجد امام رضا ع میں آتش زدگی كی تحقيقات جاری ہیں اور جلد ہی رپورٹ منظر عام پر آ جائے گی واضح رہے كہ بروگسل كی مسجد میں ايك وہابی دہشت گرد نے آتش گير مادہ پھينكا تھا جس كی وجہ سے امام مسجد شہيد ہو گئے تھے ۔ بروگسل نے اس شخص كو گرفتار كر ليا تھا اور تحقيقات كے بعد اس شخص نے بھی اعتراف جرم كر ليا ہے ۔
1096514
نظرات بینندگان
captcha