خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے جنوب لبنان كے شہر صيدا میں آنے والے شامی پناہ گزينوں كو امداد فراہم كی ہے ۔ اس امداد رسانی كے كام كی نگرانی جناب شيخ زاہر كر رہے ہیں انہوں نے كہا كہ حزب اللہ آيندہ بھی انسانی ہم دردی كے تحت شامی پناہ گزينوں كو امداد فراہم كرتا رہے گا ۔
واضح رہے كہ سعودی عرب ، قطر اور تركی كی حمايت سے شام میں بہت سارے غير ملكی دہشت گرد داخل ہو گئے ہیں جس كی بنا پر شامی باشندوں كو ملك بدری كا سامنا ہے ۔
1096161