ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ tayyar.org، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے قذافی دور حکومت میں انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ "عبد اللہ السنوسی" نے جس کو حال ہی میں موریطانوی حکام نے لیبیا کے حوالے کیا ہے ، اپنے بیانات کے دوران اعتراف کیا ہے کہ سابق معزول آمر قذامی نے امام موسی صدر اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا حکم جاری کیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا : امام موسی صدر نے سال ۱۹۷۸ میں قذافی کی جانب سے لبنان میں خانہ جنگی کے لیے اسلحے اور مالی امداد کی پیشکش کو رد کیا تھا ۔
1097191