ايران كی قرآنی خبررساں ايجسنی ﴿ايكنا﴾ نے " saphirnews" سے نقل كيا ہے كہ غزہ كی عوام پر اسرائيلی وحشيانہ حملوں كے خلاف فرانس كے مسلمانوں نے گذشتہ ہفتوں كے دوران 24 مظاہرے كئے۔
فرانس میں فلسطينی جنرل ايسوسی ايشن اسٹوڈنٹس كی تنظيم اور فلسطين اور اسرائيل كے درميان قومی امن كمیٹی، نے بھی فلسطينی عوام سے اظہار يكجہتی كيلئے "اوپرا" چوك پر مظاہرہ كيا۔
اس كمیٹی نے فرانسيسی حكومت سے مطالبہ كيا كہ اسرائيلی حملوں كا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے۔
فرانس میں سياسی اور مذہبی جماعتوں نے بھی ان مظاہروں میں بھرپور شركت كی اور مطالبہ كيا كہ انسانی حقوق كی تنظيمیں ان وحشيانیہ حملوں كے خلاف فوری اقدام كریں۔
1138598