ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " french.cri" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ موريطانیہ میں ہزاروں كی تعداد میں مسلمانوں نے اسرائيل كے خلاف مظاہرہ كيا یہ مظاہرے "نوكشوٹ" شہر كی جامع مسجد سے نماز جمعہ كے بعد شروع ہوئے۔
ان مظاہروں میں موريطانیہ كی مختلف مذہبی اور سياسی شخصيات نے بھی شركت كی۔ اور مظاہرين نے اسرائيل اور امريكا كے خلاف سخت نعرے بازی كی۔
مظاہرين نے اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے بھی مظاہرہ كيا اور وہاں پر موريطانیہ كی چند مذہبی شخصيات نے خطاب كيا اور اقوام متحدہ كی اسرائيلی حملوں میں مداخلت كی مذمت كی۔
واضح رہے كہ موريطانیہ كی سيكورٹی فورسز نے ان مظاہرين كيلئے امريكی سفارت خانے كی طرف جانے والا راستہ بند كرديا۔
1138550