ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " islamicacademy" سے نقل كيا ہے یہ مقابلے اس اكیڈمی كے اسلامك اسٹڈيز گروپ كے زير اہتمام منعقد ہورہے ہیں۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں قرآن كريم، احاديث ائمہ﴿ع﴾ اور اسلامی تاريخ سے زيادہ آشنائی كرانا ہے۔
قرآنی مقابلے 17 اور 18 دسمبر كو منعقد ہوں گے اور مقابلہ كرنے والے افراد ، مسئولين كی طرف سے منتخب شدہ قرآن كريم كی آيات كی قرائت كریں گے۔
تيسری سے چھٹی كلاس كے نوجوان قرآن كريم كی مختلف آيات اور تجويد میں نون، ميم ساكن، اور تنوين كے احكام كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔
جبكہ كلاس ہفتم سے نھم تك كے نوجوان تجويد كے مكمل قواعد كے ساتھ قرآنی آيات كی تلاوت كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔
احاديث كے مقابلے 29 اور 30 دسمبر كو منعقد ہوں گے یہ مقابلے احاديث كی صحيح قرائت اور احاديث كے مختلف موضوعات میں ہوں گے۔
حفظ قرآن و حديث كے فائنل مقابلے 15 جنوری سے 18 جنوری 2013ء كو اسی اكیڈمی میں منعقد ہوں گے اور اس كے بعد پوزيشن حاصل كرنے والے طلاب میں انعامات تقسيم كئے جائیں گے۔
1136862