ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " lefigaro" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فلسطين پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كے خلاف 19 نومبر كو فرانس كے شہر ٹولوس كے "كيپیٹول" چوك پر مظاہرہ كيا۔
مظاہرہ كرنے والوں میں فرانس كی سياسی اور مذہبی جماعتوں كے اراكين بھی شامل تھے۔ اور مختلف قسم كے بينرز بھی ہاتھوں میں اٹھا ركھے تھے جس پر "زندہ باد فلسطين، فلسطين كامياب ہے، اور جب تك عدالت نہیں ہے صلح نہیں ہوگی"، نعرے لكھے ہوئے تھے۔
اسی طرح مظاہرہ كرنے والے "مردہ باد اسرائيل، اسرائيلی حكومت قاتل حكومت، صہيونيسٹ قوم پرست، صہيونيسٹ قاتل ہیں" كے نعرے بھی لگارہے تھے۔
ان مظاہروں كے آخر میں قرارداد پڑھی گئی جس میں غزہ پر حملوں كو فوری طور پر روكنے كا مطالبہ كيا گيا۔
1141350