مختلف ممالك میں اسرائيل كے خلاف مظاہرے

IQNA

مختلف ممالك میں اسرائيل كے خلاف مظاہرے

11:09 - November 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2452908
بين الاقوامی گروپ: مختلف ممالك میں غزہ پر اسرائيلی جارحانہ حملوں كے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " Press TV" چينل سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے شہر نيو دہلی میں موجود اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے سينكڑوں كی تعداد میں اسرائيل كے خلاف اور غزہ كے عوام كے حق میں مظاہرہ كيا۔
ان مظاہرہ كرنے والوں میں سے كسی ايك نے كہا ہندوستانی ايسی عوام نہیں ہے كہ خاموش تماشائی بیٹھی رہے كہ اسرائيل غزہ پر كس طرح ظلم كررہا ہے۔
مظاہرہ كرنے والے اپنی حكومت سے مطالبہ كررہے تھے كہ اسرائيل كے ساتھ ہر قسم كے تعلقات ختم ہونے چاہئیں۔
مقبوضہ جموں اور كشمير كے شہر سری نگر میں بھی مظاہرہ كيا گيا جس میں اسرائيلی جارحانہ كاروائيوں كی مذمت كی گئی اور "اسرائيل مردہ باد اور ہم غزہ كے عوام كے ساتھ ہیں"، كے نعرے لگا رہے تھے۔
مقبوضہ جموں اور كشمير كی تحريك آزادی كے سربراہ محمد ياسين مالك نے بھی اسرائيلی حملوں كی شديد مذمت كی۔
پاكستان كے شہر كراچی میں بھی سينكڑوں كی تعداد میں مظاہرہ كيا اور غزہ پر اسرائيلی حملوں كو فوری طور پر روكنے كا مطالبہ كيا گيا۔
اسی طرح گذشتہ روز بھی امريكا اور كينیڈا كے شہروں میں اور چلی، آسٹريليا، انگلينڈ، فرانس، ناروے، مصر، جرمنی، تركی، اٹلی، اسپين، ايران، الجزائر، جنوبی كوريا اور بہت سے دوسرے ممالك كے عوام نے اسرائيل كے خلاف اور فلسطينی عوام كے حق میں مظاہرہ كيا۔
1141355
نظرات بینندگان
captcha