ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " portalangop" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مالی كے مسلمان تنظيم كے سربراہان نے ايك اجلاس تشكيل ديا جس میں ان كی كوشش یہ تھی كہ مالی میں حقيقی اسلام كو پھيلايا جائے، ان كے تبادلہ خيال كے مطابق مالی كے بعض علاقوں میں حقيقی اسلام كی پردہ پوشی كی جارہی ہے۔
یہ اجمتاع ہفتہ اور اتوار كو مختلف اسلامی مذاہب كے سربراہان كے علاوہ مالی كے عوام نے بھی اس اجتماع میں بھرپور شركت كی۔
اس اجلاس كے ضمن میں اسلام كے اصلی چہرہ كو چھپانے كی كوششوں كی شديد مذمت كی گئی۔
اس اجتماع كے سيكرٹری جنرل ایڈم كانہ نے خطاب كرتے ہوئے كہا اس اجتماع كا اصلی مقصد یہ ہے كہ مختلف اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كو مالی كے شمالی علاقوں كی موجودہ صورت حال كے بارے آگاہ كيا جائے۔
1143331