صدارتی محل كا گھيراؤ، صدر محمد مرسی نے محل چھوڑديا : قاہرہ

IQNA

صدارتی محل كا گھيراؤ، صدر محمد مرسی نے محل چھوڑديا : قاہرہ

21:57 - December 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2458965
بين الاقوامی گروپ : مصر میں ہزاروں مظاہرين نے صدارتی محل كا گھيراؤ كرليا جس كے بعد صدر محمد مرسی صدارتی محل چھوڑ كر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ الشرق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۴ دسمبر كو قاہرہ میں حزب اختلاف كی جماعتوں كے مظاہروں نے شدت اختيار كرلی ہے جبكہ ہزاروں كی تعداد میں مظاہرين نے صدارتی محل كا گھيراؤ كرليا جس كے بعد صدارتی محل كی سيكيورٹی پر ماموروں اور مظاہرين كے درميان جھڑپوں كی وجہ سے صدر محمد مرسی نے محل چھوڑ ديا ہے ۔
واضح رہے كہ صدر مرسی نے حال ہی میں اپنے اختيارات وسيع كرنے كا حكم جاری كيا تھا جس كے تحت عدالت كے آئين ساز اسمبلی كو ختم كرنے كے اختيار پر قدغن لگائی گئی تھی۔ اس حكم نامے كے بعد حزب اختلاف كی جماعتوں اور انسانی حقوق كی تنظيموں نے مصر كے صدر كو شديد تنقيد كا نشانہ بنايا اور پورے ملك میں ان كے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔
1148526
نظرات بینندگان
captcha