انگلش زبان میں پہلے قرآنی ترجمے كی خصوصيات كا بيان

IQNA

انگلش زبان میں پہلے قرآنی ترجمے كی خصوصيات كا بيان

22:56 - December 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2460121
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے تعليمی حلقوں اور سايبر ورلڈ اسی طرح قرآنی تفسيروں اور ترجموں میں قرآن كريم كے حوالے سے تحريف اور اشتباہات كے مشاہدے نے مجھے قرآن كريم كے حقيقی معارف اور تعليمات كے تعارف كے لیے انگلش زبان میں پہلی تفسير لكھنے پر مجبور كيا ہے ۔
امريكہ كی رياست واشنگٹن كی جامع مسجد كے امام محمد العاصی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : میں نے تقريبا ۱۴ سال پہلے "عروج" نامی انگلش زبان میں پہلی تفسير قرآن كا آغاز اسلیے كيا كيونكہ امريكہ كے تعليمی حلقوں اور سايبر ورلڈ میں اسلام اور قرآن كريم كی آيات كے بارے میں تحريف شدہ اقوال اور آراء پيش كی جا رہی تھیں لہذا میں نے یہ سوچا كہ ان اشتباہات كو زائل كرنے اور غير مسلم محققين كی جانب سے اسلام و قرآن كی غلط تفسير كے مقابلے كے لیے كوئی كام انجام دينا چاہيئے۔
1146263
نظرات بینندگان
captcha