پيرس میں فرانسيسی مسلمان بچوں كا اجتماع

IQNA

پيرس میں فرانسيسی مسلمان بچوں كا اجتماع

23:06 - December 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2460819
بين الاقوامی گروپ : پيرس میں "عالم اسلام" كے عنوان سے بين الاقوامی نمائش كے كامياب تجربے كے بعد اس نمائش كی آرگنائزنگ كمیٹی نے سال ۲۰۱۳ كے دوران مسلمان بچوں كی كانفرنس اور نمائش منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «salondupetitmuslim»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲ سے ۴ مارچ تك پيرس كی اسلامی تنظيموں اور گروپوں كی كوشش سے "كم عمر مسلمان" كے عنوان سے بچوں كے لیے خصوصی نمائش اور كانفرنس كا اہتمام كيا جائے گا ۔
اس كانفرنس سے مربوط اعلانیے میں كہا گيا : اس عظيم كانفرنس كے دوران فرانس كے مسلمان بچوں كے پاس ايك دوسرے سے آشنائی اور اسلام كے بارے میں بيشتر آگاہی حاصل كرنے كے لیے دينی اور ثقافتی پروگراموں میں شركت كرنے كا سنہری موقع ہوگا ۔
قابل ذكر ہے كہ دو دن تك جاری رہنے والی یہ كانفرنس بچوں كو مكمل طور پر اسلامی ماحول میں ركھنے كے لیے والدين كو موقع فراہم كرے گی ۔
1150112
نظرات بینندگان
captcha